ورلڈکپ: ٹیم سے باہر کیے جانے پر جنید خان کا منہ پر ٹیپ لگا کر احتجاج

Last Updated On 21 May,2019 12:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ورلڈ کپ 2019ء میں قومی ٹیم سے باہر کیے جانے پر فاسٹ باؤلر جنید خان نے سوشل میڈیا پر منفرد احتجاج کیا۔

دنیا نیوز کے مطابق فاسٹ باؤلر جنید خان نے سوشل میڈیا پر اپنے منہ پر ٹیپ لگا کر تصویر جاری کی، اس تصویر میں جنید خان نے لکھا کہ کچھ بولنا نہیں، سچ کڑوا ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران جنید خان اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے۔ اس سیریز میں ان کو صرف دو میچوں میں موقع دیا گیا۔ جہاں وہ صرف دو وکٹیں لے سکے۔ 18 اوورز میں انہوں نے 142 رنز کی پٹائی برداشت کی۔
 

 

Advertisement