ورلڈ کپ: 322 رنز کا ہدف، بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری

Last Updated On 17 June,2019 09:15 pm

ٹائنٹن: (دنیا نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے 23ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہوپ 96، لوئس 70 اور ہیٹمائر 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بنگلا دیش کی جانب سے محمد سیف الدین اور مستفیض الرحمان نے 3، 3 جبکہ شکیب الحسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

322 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔