کوچز کا تاج کس کے سر سجے گا؟ کرکٹ بورڈ نے اشتہار دیدیا

Last Updated On 11 August,2019 02:56 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں کوچز کا تاج کس کے سر سجے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اشتہار دے دیا گیا۔

 سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر، باؤلنگ کوچ اظہر محمود، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور گرانٹ لوڈن کے عہدے میں توسیع نہ کرنے کے بعد پی سی بی نے نئے کوچز کی تقرری کا کام تیز کردیا ہے۔ کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ، باؤلنگ کوچ اور اسٹرینتھ اور کنڈیشننگ کوچ کیلئے کو اشتہار دیدیا ہے۔

دوسری طرف اشتہار دیئے جانے کے بعد غیر ملکی سمیت سابق کرکٹرز نے عہدہ سنبھالنے کیلئےہاتھ پاؤں مارنے شروع کردئیے ہیں۔ کرکٹ بورڈ کی طرف سے اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ کوچ کی درخواست دینے والے کے پاس تین سال کا انٹرنیشنل کیریئر ہو۔ ٹیسٹ کرکٹر کو ترجیح دی جائے گی۔

پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹر بھی عہدے کیلئےدرخواست دے سکتا ہے۔ مذکورہ عہدوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 اگست مقرر کی گئی ہے۔ انٹرویو کے لیے آنے والوں کو کوئی بھی ٹی اے ڈی اے نہیں دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سابق ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مکی آرتھر نے بورڈ کے فیصلے سے مایوسی کا اظہار کیا تھا، خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کے کنٹریکٹ میں 15 ماہ کی توسیع کر دی جائے گی تاہم کرکٹ کمیٹی کی سفارش کے بعد چیئر مین نے مکی آرتھر کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی۔

دوسری طرف پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابقہ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور بھی معاہدے میں توسیع نہ ملنے پر واپس چلے گئے، ان کے پاس یہ اعزاز ہے کہ انہوں نے پاکستان ٹیم کے ساتھ پانچ سال تک والے کوچز میں شامل تھے۔ وہ پانچ سال پاکستان ٹیم کا حصہ رہے۔