سری لنکا کا دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کا اعلان

Last Updated On 11 September,2019 03:01 pm

کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکا نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا، قیادت بھی نئے کھلاڑیوں کو سونپی گئی ہے۔

3 ٹی 20 اور 3 ہی ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا نے سکواڈز کا اعلان کر دیا، سینئر کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث ٹی 20 ٹیم میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ داسن شانکا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ون ڈے ٹیم کی قیادت لہرو تھریمانے کو سونپی گئی ہے۔ آخری بار سری لنکا کے لیے کھیلے جانے والے ون ڈے سکواڈ میں 10 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پاک لنکن سیریز کا آغاز 27 ستمبر سے ہو گا۔