زلزلے سے تباہی، قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے میچز میرپور سے کراچی منتقل

زلزلے سے تباہی، قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے میچز میرپور سے کراچی منتقل

ملک بھر میں حالیہ آنے والے شدید زلزلے کے باعث میرپور سٹیڈیم سے میچز این بی پی سٹیڈیم کراچی منتقل کر دیئے گئے ہیں، پی سی بی نے چوتھے اور پانچویں راؤنڈ کے میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

زلزلے کے باعث شہر میں دستیاب واحد ہوٹل اور ڈریسنگ روم کو نقصان پہنچا، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئےمیرپور سے میچز کی میزبانی واپس لی گئی۔ ناردرن اور بلوچستان کے درمیان میچ 2 سے 4 اکتوبر تک جبکہ پنجاب اور سندھ کے درمیان میچ 8 سے 10 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔