انگلینڈ سے سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات روانہ

Last Updated On 11 November,2019 03:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انگلینڈ سے سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئی۔ بلائنڈ کرکٹ ٹیم 12 سے 18 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں چھ ٹی ٹونٹی کھیلے گی، ٹیم آج سہ پہر متحدہ عرب امارات پہنچے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم آج صبح علامہ اقبال لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوئی۔ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نثار علی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

بلائنڈ کرکٹ ٹیم 12 سے18 نومبر تک ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کھیلے گی۔ اپنا پہلا میچ 12، دوسرا میچ 13 نومبر، تیسرا میچ 14 نومبر، چوتھا اور پانچواں میچ 16 اور17 نومبر کو کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چھٹا اور آخری میچ 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔