چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بطور چیئرمین کرکٹ کمیٹی استعفیٰ دیدیا

Last Updated On 08 December,2019 06:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری، ٹیم اور انتظامیہ کے بعد چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بطور چیئرمین کرکٹ کمیٹی استعفیٰ دے دیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ سابق ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر محسن حسن خان کے مستعفی ہونے کے بعد وسیم خان کے پاس یہ عہدہ بطور اضافی چارج تھا۔

کرکٹ کمیٹی پی سی بی کے نئے چیئرمین کا اعلان جنوری 2020ء میں ہو گا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کا نیا چیئرمین کوئی سابق کرکٹر ہوگا۔