پی ایس ایل فائیو کیلئےعلی ظفر کے سانگ کے ڈانس اسٹیپ سوشل میڈیا پر ہِٹ

Last Updated On 26 February,2020 11:35 am

لاہور: (دنیا نیوز) گلوکار علی ظفر کے پی ایس ایل فائیو کیلئے سانگ کے ڈانس اسٹیپ سوشل میڈیا پر ہٹ ہو گئے، مداحوں کی بڑی تعداد نے ویڈیو پوسٹ کر دی، علی ظفر نے صارفین کے پیار پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گلوکار علی ظفر کا پی ایس ایل کیلئے نیا سانگ، ڈانس اسٹیپ ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ شاپنگ مال ہوں یا پارکس، ہر جگہ مداح ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔

لوگوں کی بڑی تعداد ڈانس اسٹیپ کو کاپی کر کے سانگ کا حصہ بننے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ ٹویٹر پر علی ظفر کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں انہوں نے صارفین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پی ایس ایل کیلئے نیا سانگ علی ظفر نے علی عظمت کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے بعد بنایا اور صارفین سے اپیل کی تھی وہ بھائی حاضر ہے پر ویڈیو بھیجیں جسے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔