لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل فائیو کا معرکہ، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں کل ملتان میں آمنے سامنے ہوں گی، میزبانی ملنے پر جہاں ملتان کے باسی خوش ہیں وہیں اپنی فیورٹ ٹیموں کو مکمل سپورٹ کرنے کا عزم بھی ظاہر کر رہے ہیں۔
ملتان اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطان کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہونگی اور اسی لئے دونوں ٹیموں نے میچ کی پریکٹس شروع کر دی ہے تاہم ملتان سلطان کو میزبانی کا شرف ملنے پر شایقین کرکٹ انتہائی خوش ہیں۔
ملتان سلطان کے مالک علی خان ترین کا کہنا ہے پی ایس ایل دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی جیت ہے جس سے ملکی امیج کو بہتر کرنے میں مدد مل رہی ہے اور اسی لئے شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں پہنچ کر اپنی فیورٹ ٹیم کو سپورٹ کریں۔
پی ایس ایل کا تیسرا میچ ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈیٹر کی ٹیموں کے درمیان 29 فروری کو کھیلا جائیگا جس کیلئے شائقین کرکٹ کافی زیادہ پرجوش ہیں۔