لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر پشاور زلمی کیخلاف باؤلنگ کا فیصلہ

Last Updated On 28 February,2020 09:48 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل فائیو) کے گیارہویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ہے۔

بارش کے باعث زلمی اور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈٰیم میں شیڈول میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔ اب میچ بارہ، بارہ اورز پر مشتمل ہوگا۔

آج ملتان میں کھیلے گئے پی ایس ایل فائیو کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے ہرا دیا تھا۔ سلطانز نے کنگز کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف دیا تھا۔