لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹرز ایک دوسرے کو چیلنج کرنے لگے، فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس یا کووڈ 19 کی عالمی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ یہ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے۔
جہاں کورونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہاں پر عالمی کھیلوں کے مقابلے بھی منسوخ ہو رہے ہیں یا ملتوی ہو رہے ہیں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے چند میچز بھی اس مہلک وباء کے باعث ملتوی ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس: ہاتھوں کو اچھی طرح دھونے کیلئے سینیٹائزر کا استعمال کریں: شاہد آفریدی
دنیا بھر کے کھیلوں کے مقابلے ملتوی یا منسوخ ہونے کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کیا ہوا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی پیغامات موصول ہو رہے ہیں جہاں پر احتیاطی تدابیر اپنانے کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔
To @AzharAli_ bhai, we’ve all seen you do push ups, but now I challenge you to do some squats! 50 to do in total and make sure they re done properly
— Wahab Riaz (@WahabViki) March 26, 2020
Lets go!!!
And please mention who you challenge next!#LockDownLife #Isolation #Fitness pic.twitter.com/Z4ypW7F9IZ
کھلاڑیوں کی طرف سے گھروں میں مصروفیات بھی کم نہیں ہو رہی، ٹویٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کو اظہر علی کو چیلنج کر دیا،
اپنے گھر میں موجود وہاب ریاض نے ٹیسٹ کپتان اظہر علی کو 50 اٹھک بیٹھک کا چیلنج دیا جبکہ وہاب ریاض نے چیلنج پورا کرنے کے بعد اظہر علی کو اگلے کھلاڑی کو چیلنج کرنے کا مشورہ دیدیا۔
دوسری طرف ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا چیلنج قبول کرتے ہوئے میں وہاب ریاض کو جلد جواب دوں گا۔