اظہر علی کا سرفراز احمد، ٹام بینٹن، وہاب ریاض و دیگر کھلاڑیوں کو پش اپس کا چیلنج

Last Updated On 30 March,2020 07:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹام بینٹن سمیت دیگر کھلاڑیوں کو پش اپس کا چیلنج دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس یا کووڈ 19 کی عالمی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ یہ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے۔

جہاں کورونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہاں پر عالمی کھیلوں کے مقابلے بھی منسوخ ہو رہے ہیں یا ملتوی ہو رہے ہیں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے چند میچز بھی اس مہلک وباء کے باعث ملتوی ہو گئے تھے۔

دنیا بھر کے کھیلوں کے مقابلے ملتوی یا منسوخ ہونے کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کیا ہوا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی پیغامات موصول ہو رہے ہیں جہاں پر احتیاطی تدابیر اپنانے کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔

پاکستانی کرکٹرز ایک دوسرے کو چیلنج کرنے لگے ہیں، فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو چیلنج کیا تھا۔

وہاب ریاض کے چیلنج کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو میں اظہر علی نے چیلنج پورا کرتے ہوئے سابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، سینئر پلیئر اسد شفیق، فاسٹ باؤلر وہاب ریاض، رنز مشین بابر اعظم اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹام بینٹن کو نئے انداز میں پش اپس کا چیلنج دیدیا۔

دوسری طرف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم نے پش اپس لگا کر ٹیسٹ ٹیم کے قائد اظہر علی کا چیلنج پورا کر دیا۔

دریں اثناء چھوٹی عمر میں بڑے بڑوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے باؤلر نسیم شاہ نے کورونا وائرس کے باعث گھر پر مصروفیت ڈھونڈ لی ہیں، ابھرتے ہوئے کرکٹر کی پکوڑے اور چکن کڑاہی بنانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔