قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر 29 برس کے ہو گئے

Last Updated On 13 April,2020 06:12 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر 29 برس کے ہو گئے۔ جس کے بعد قومی ٹیم کے باؤلر کو مبارکبادیں ملنا شروع ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے محمد عامر آج 29ویں سالگرہ منا رہے ہیں، وہ قومی ٹیم کے اہم رکن اور کراچی کنگز کے کامیاب ترین باؤلر ہیں۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر نے تینوں فارمیٹ کے دوران اب تک پاکستان کے لیے 259 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف عامر کی میچ وننگ کارکردگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، کراچی کنگز کی انتظامیہ نے عامر کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

محمد عامر کو پی سی بی، وزڈن کرکٹ، آئی سی سی کی جانب سے مختلف کارکردگی کی ویڈیوز شیئر کرکے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

لیگ اسپنر شاداب خان نے محمد عامر کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے مذاق میں لکھا کہ سالگرہ مبارک، بھائی اللہ مجھے خوش رکھے آمین اور آپ کو کندھا (شولڈر) کیسا ہے؟

جس پر عامر نے جوابی ٹویٹ کیا کہ ’دفع ہو اللہ نہ کرے، شُب شُب بول۔‘

شاداب خان نے ایک اور ٹویٹ میں عامر کو یاد دلایا کہ بھائی آپ نے ورلڈ کپ میں جب 5 وکٹیں حاصل کی تھیں تب آپ کا شولڈر خراب تھا تب بولا تھا، آپ میری بات کو مثبت لیں، عامر بھی ہنس دئیے۔