سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں: شاہد آفریدی کا واضح اعلان

Last Updated On 06 June,2020 08:27 pm

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ 25 سال سے اللہ پاک نے جوعزت دی وہ کم لوگوں کو ملی، سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، کل کیا ہو گا یہ اللہ بہتر جانتا ہے، میری انسانی خدمات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے دورہ کے موقع پر سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ لوگوں کی خدمت کا سفر گزشتہ 3 ماہ سے جاری ہے تاہم میری انسانی خدمات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، میں غریبوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ غربت بلوچستان میں دیکھی ہے،بلوچستان کیلئے بلوچ بھائیوں کی بہت قربانیاں ہیں، بلوچستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ بھی موجود ہے، کرکٹ کے حوالے سے بھی بلوچستان کے لیے حاضر ہوں، یہاں سے جو ٹیلنٹ نکلے گا انہیں اپنے ساتھ کراچی لے کر جاؤں گا، کرکٹ کے ساتھ بچوں کی تعلیم بھی مکمل کرواؤں گا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ 25 سال سے اللہ پاک نے جوعزت دی وہ کم لوگوں کو ملی ،سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں،کل کیاہوگایہ اللہ بہتر جانتا ہے۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی خود بار بار اس بات کا اعادہ کر چکے ہیں کہ وہ سیاست میں نہیں آنا چاہتے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ وہ حلفیہ طور پر کہہ سکتے ہیں کہ ان کا سیاست کی طرف کوئی رجحان نہیں ہے۔ مئی 2020ء میں انھوں نے اپنے ایک خطاب میں انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ’کورونا وائرس سے بھی بڑی بیماری ہیں۔
 

Advertisement