پی ایس ایل میچز کی ٹکٹوں کے پیسے ریفنڈ ہونا شروع ہو گئے

Last Updated On 13 July,2020 11:11 am

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل میچز کی ٹکٹوں کے پیسے ریفنڈ ہونا شروع ہو گئے، شہر کے مختلف ٹی سی ایس سنٹرز پر ٹکٹ واپس کر کے پیسے دینے کا عمل شروع ہوگیا۔

دو مرحلوں پر مشتمل ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا عمل آج سے شروع ہو گیا، پہلا مرحلہ 13 جولائی سے پانچ اگست تک جاری رہے گا جبکہ دوسرا مرحلہ 6 سے 29 اگست تک جاری رہے گا۔

چھ ہفتوں پر مشتمل یہ عمل صارفین کے لیے ایونٹ کی ٹکٹوں کی واپسی کا واحد موقع ہے، شہری ہاتھوں میں ٹکٹس اٹھائے لمبی قطاروں میں لگ گئے۔ ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے لوگوں کو پیسے واپس کیے جا رہےہیں۔ شہری کہتے ہیں پی سی بی کی جانب سے یہ اچھا اقدام ہے۔