پی سی بی کا جنوبی افریقہ کے سپورٹس نیٹ ورک سے معاہدہ

Published On 30 October,2020 09:30 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے سپورٹس نیٹ ورک سپر سپورٹس کے ساتھ تین سال کا معاہدہ کرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ معاہدے کے مطابق سپر سپورٹس دسمبر 2023 تک پاکستان میں کھیلی جانے والی تمام ہوم انٹرنیشنل سیریز اور سال 2021 سے 2023 تک کے پاکستان سپر لیگ کا براڈ کاسٹ لائسنس پارٹنر بن گیا ہے۔

معاہدے کے تحت آج سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی پاکستان اور زمبابوے کے خلاف محدود فارمیٹ کی سیریز کے افریقی ریجن میں نشریات کے حقوق صرف سپر سپورٹس کے پاس ہوں گے۔ ان تین سالوں میں پاکستان کو 83 روزہ ہوم انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی ہے۔