اپنی کارکردگی سے پشاور زلمی کو پی ایس ایل فائیو کا ٹائٹل جتوانا چاہتا ہوں، فاف ڈوپلیسی

Published On 13 November,2020 11:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والے ساؤتھ افریقی بلے باز فاف ڈوپلیسی نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم پشاور زلمی کو ٹائٹل جتوانا چاہتے ہیں۔

ساؤتھ افریقن سٹار فاف ڈوپلیسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پشاور زلمی کی نمائندگی اور پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن کر بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ یہ دنیا کی بہترین لیگ میں سے ایک ہے۔

فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ پشاور زلمی ایک کامیاب فرنچائز اور ٹیم ہے جس کا حصہ بن کر پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کے ساتھ لیگ کرکٹ میں کھیلا ہوا اپنا وقت انجوائے کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈر 19 ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے اور ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ پاکستان آ چکا ہوں، یہاں دوبارہ آکر اچھا لگ رہا ہے۔ ورلڈ الیون ٹیم کے ساتھ آنے کا لمحہ بھی یادگار تھا۔ خوشی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل بحالی کی جانب بڑھ چکی ہے۔