پی ایس ایل 2020ء: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا دیا

Published On 14 November,2020 09:51 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء کے پہلے ایلیمنٹر میچ میں محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو پچھاڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے پہلے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی کی طرف سے اننگز کا آغاز امام الحق اور حیدر علی نے کیا، تاہم نوجوان اوپننگ بلے بازحیدر پہلی ہی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بن گئے۔

 پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 170 رنزبنائے، شعیب ملک 39 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے، دیگر کھلاڑیوں میں ویجوئن 37، فاف ڈوپلیسی 31، امام الحق 24، صہیب مقصود 16 رنز بنا سکے۔ دلبر حسین نے تین شکار کیے، شاہین آفریدی، حارث رؤف، ڈیوڈ وائز نے 2.2 شکار کیے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم نے ہدف 19 ویں اوورز میں حاصل کر لیا۔ محمد حفیظ نے 74 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ سمت پٹیل 20 رنز بنا سکے۔ ثاقب محمود نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔