خیبر ایجنسی: پولیو مہم پر معمور ہسپتال ملازم قتل

خیبر ایجنسی: پولیو مہم پر معمور ہسپتال ملازم قتل
خیبر ایجنسی: (دنیا نیوز) واقعہ خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود غنڈی میں پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے۔ قتل ہونیوالے جمرود ہسپتال ملازم کو گھر سے کچھ افراد ہمراہ لے گئے اور آدھے گھنٹے بعد اسے قتل کیا گیا جاں بحق ہونیوالے ملازم کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ جمرود جہانگیر اعظم وزیر کا کہنا ہے کہ معاملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔