بھائی کی سزا بہن کو، پنچائیت کا شرمناک فیصلہ

Last Updated On 26 March,2018 05:15 pm

پیر محل میں پنچائیت کے فیصلے پر حوا کی بیٹی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ وسیم نامی نوجوان نے لڑکی سے زیادتی کی جس کا بدلہ لینے کے لیے پنچائیت نے ملزم کی بہن سے زیادتی کا حکم دے دیا۔ وسیم نے جس لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اس کے بھائی نے وسیم کی بہن سے زیادتی کر ڈالی۔

 

پنچائیت کے شرمناک فیصلے پر عمل کرتے ہوئے فریقین میں تحریری صلح نامہ ہوگیا۔ صلح نامہ اشٹام پیپر پر لکھا گیا اور اس پر فریقین کے دستخط بھی موجود ہیں۔

انسانیت سوز واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اوراس واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ابتدائی طور پر پولیس نے 12 افراد کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔