پشاور: گاڑی پر فائرنگ، اے این پی رہنما ابرار اور بھانجا شہید

Last Updated On 06 September,2018 02:53 pm

پشاور: (روزنامہ دنیا) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اے این پی رہنما ابرار خلیل کو بھانجے سمیت شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال میں فائرنگ سے ابرار خلیل اور بھانجا ارشد شہید ہوگئے، پولیس کے مطابق حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ واضح رہے کہ ابرار خلیل 2018 کے انتخابات میں پی کے 76 سے اے این پی کے امیدوار تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزم موٹرسائیکل پرسوار تھے لیکن متعلقہ پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی کہ مقتولین کی کسی کے ساتھ دشمنی تھی۔ اے ایس پی خانزیب کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے کے ایم سی منتقل کر دی گئی ہیں، ورثاء کے آنے کے بعد انکی مرضی کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے گا۔