گیپکو کی مجرمانہ غفلت، کرنٹ لگنے سے 9 سالہ بچہ معذور

Last Updated On 04 September,2018 06:50 pm

گجرات: (دنیا نیوز) بجلی کے تاروں نے ایک اور بچے کو معذور کردیا، گجرات کی تحصیل کنجاہ میں 9 سالہ محمد علی کا بازو اور دونوں پاؤں کی انگلیاں کٹ گئیں۔

کراچی کے بعد کنجاہ میں ایک اور معصوم زندگی بھر کیلئے معذور ہوگیا۔ تیسری جماعت کا طالب علم محمد علی رشتہ داروں سے ملنے گیا، کھیلتے ہوئے چھت سے پارک میں جھانکا تو قریب سے گزرتی ہائی ٹینشن لائن نے کھینچ لیا۔ محمد علی کو سی ایم ایچ کھاریاں منتقل کیا گیا جہاں جان بچانے کے لیے اس کا ایک بازو اور دونوں پاؤں کی انگلیاں کاٹنا پڑ گئیں۔

مقامی افراد کے مطابق چھتوں سے صرف دو فٹ کے فاصلے سے گزرتے تاروں کے حوالے سے بار بار شکایت کی لیکن حکام نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔