پی پی 296 راجن پور سے اویس دریشک بلامقابلہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب

پی پی 296 راجن پور سے اویس دریشک بلامقابلہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب

تحریک انصاف کے امیدوار اویس دریشک کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔ اس طرح اویس دریشک بلامقابلہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔ یہ نشست 5 اگست کو پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی طارق خان دریشک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ بلامقابلہ رکن منتخب ہونے والے اویس دریشک مرحوم طارق خان دریشک کے صاحبزادے ہیں۔