'کسی سینئر آفیسر نے رضوان گوندل کو خاور مانیکا سے معافی مانگنے کا نہیں کہا'

Last Updated On 01 September,2018 06:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکپتن واقعہ پر ڈی پی او نے 2 مؤقف اختیار کیے، سینئرز کو لاعلم رکھا، کسی نے خاور مانیکا کے ڈیرے پر جاکر معافی مانگنے کا نہیں کہا، ایڈیشنل آئی جی نے رپورٹ تیار کرلی۔

سابق ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل اور خاور مانیکا کے درمیان جاری تنازعے کی رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش نے پاکپتن واقعے کی رپورٹ سینئر پولیس افسران کو بھجوا دی ہے۔ 11 صفحات پر مشمل رپورٹ کے مطابق سابق ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل نے 2 مؤقف اختیار کیے اور سینئرز کو لاعلم رکھا۔ کسی سینئر نے ڈی پی او کو خاور مانیکا کے ڈیرے پر جا کر معافی مانگنے کا نہیں کہا۔

رپورٹ میں خاور مانیکا کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے ساتھ نارواں سلوک روا رکھنے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ اب پولیس کے اعلیٰ حکام رپورٹ کے مطابق کسی کارروائی کے کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔