وزیرِاعلیٰ پنجاب نے ڈھابے سے چائے پی، عوام بھی گھل مل گئے

Last Updated On 26 August,2018 10:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نئی حکومت نے نئی روایت ڈال دی، سینیٹر فیصل جاوید کی دعوت پر وزیرِاعلیٰ پنجاب نے ڈھابے سے چائے پی اور عوام بھی گھل مل گئے۔

نہ پروٹوکول نہ ہٹو بچو کی صدائیں، اسلام آباد کے سید پور ویلج میں سینیٹر فیصل جاوید کی دعوت پر وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر نے ڈھابے پر چائے پی، وزیرِاعلیٰ کوچائے کے ساتھ بسکٹ اور مٹھائی بھی پیش کی گئی، اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید بھی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

چائے کے ڈھابے پر وزیرِاعلیٰ عوام میں گھل مل گئے، شہریوں نے عثمان بزدار کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور تبدیلی کے نعرے بھی لگائے۔