لاہور: سندر میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Last Updated On 29 October,2018 06:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقہ سندر میں ڈاکوؤں اور ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں میں مبینہ مقابلہ ہوا، پولیس نے واردات کے بعد فرار ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق موہلنوال چوک کے قریب ڈیپارٹمینٹل سٹور میں موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو داخل ہوئے۔ جنہوں نے واردات کے دوران مزاحمت پر سٹور مالک 40 سالہ شہزاد کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

اسی دوران ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ملزموں نے ان پر بھی فائرنگ کر دی تاہم جوابی کارروائی کے دوران دونوں ڈاکو زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر کے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں میں ثناء اللہ عرف ثناور اور طارق شامل ہیں جو مختلف مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں تاہم ملزموں کے قبضہ سے موٹر سائیکل، مختلف نمبر پلیٹیں اور اسلحہ برآمد کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔