بھارت کو اربوں روپے کی منی لانڈرنگ، نیٹ ورک بے نقاب

Last Updated On 28 October,2018 06:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی مشترکہ ٹیم کو ، ملکی دولت بھارت بھیجنے والا نیٹ ورک توڑنے کا ٹاسک دیدیا گیا۔

پاکستان سے ازلی دشمن بھارت کو اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک بے نقاب، ایف آئی اے، سٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی مشترکہ ٹیموں کی تحقیقات کا آغاز، ملک کے پانچ بڑے شہروں میں بھارت کیلئے اربوں کی کمائی کے گڑھ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کو اربوں کی منی لانڈرنگ بھارتی سٹیلائیٹ ڈش سسٹم کے خلاف چھاپوں کے دوران سامنے آئی۔ بھارتی چینل دکھانے والا یہ ڈش سسٹم افغانستان، دبئی اور ایران سے سمگل ہو کر پاکستان پہنچتا ہے۔

راجہ بازار راولپنڈی، ہال روڈ لاہور، صدر بازار کراچی، قندھاری بازار کوئٹہ اور کارخانو بازار پشاور میں 8 ہزار میں سرعام بکتا ہے، ڈش سسٹم دینے والے اٹھارہ سو روپے ماہانہ فیس بھی وصول کرتے ہیں۔

بھارتی چینلز کی چکا چوند کے چنگل میں پھنسے لاکھوں صارفین سے حاصل اربوں روپے ہنڈی اور حوالہ کے ذریعے بھارت منتقل کئےجاتے ہیں۔ اس دھندے میں ملوث افراد کیخلاف پی پی سی، پی ای سی اے، اینٹی منی لانڈرنگ ایک کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
 

Advertisement