صادق آباد میں غیر ت کے نام پر چچا نے 2 بھتیجیوں کو قتل کر دیا

Last Updated On 05 November,2018 10:30 am

صادق آباد: (دنیا نیوز) صادق آباد میں غیرت کے نام پر چچا نے 2 بھتیجیوں کو قتل کر دیا۔ والد نے الزام عائد کیا ہے کہ بااثر افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا، رات گئے لڑکیاں واپس کیں۔ پولیس نے 2 افراد گرفتار کرلیے.

جمالدین والی کے موضع مراد ڈاہر کے محمد مراد نے الزام لگایا.کہ اسکی بیٹیوں ناہید اور بصمہ کو علاقہ کے بااثر زمیندار نے کل اغوا کیا، زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد انہیں رات گئے واپس کیا جب وہ گھر پہنچیں تو لڑکیوں کے چچا نے دیگر رشتہ داروں سمیت طیش میں آکر فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔

پولیس چوکی جمال دین والی نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے صادق آباد منتقل کر دی گئیں۔