لاہور: گھریلو تنازع پر شوہر نے 2 بیویوں کو قتل کر دیا

Last Updated On 22 November,2018 10:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں شوہر نے اپنی دونوں بیویوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گی، ملزم فرار ہو گیا۔

لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے اپنی دونوں بیویوں نسرین بی بی اور بشرا بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق گھریلو تنازع پر شوہر ریاست نے بیویوں پر فائر کیے اور فرار ہوگیا جبکہ پہلی بیوی نسرین کی 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے تھے۔

دوسری بیوی بشری سے سے 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں تھیں، پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کر کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی۔