تیزاب گردی کیس: جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 24 سال قید کی سزا

Last Updated On 27 November,2018 05:17 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) تیزاب گردی کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 24 سال قید، 15 لاکھ روپے جرمانہ، فیصلہ انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے سنایا۔

راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی پولیس نے 2017ء میں تین ملزمان کے خلاف خاتون پر تیزاب پھیکنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ مجرم مبشر کو دفعہ 336 کے تحت 14 سال قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 7 اے ٹی اے کے تحت 10 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔

عدالتی فیصلے تحت دونوں سزاؤں پر اکھٹے عملدرآمد ہو گا، جرمانہ نہ دینے پر مجرم کو مزید ایک سال قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔

دوسری جانب عالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر کیس کے ملزم انور حسین اور خرم شہزاد کو بری کر دیا۔