شیخ رشید کے ساتھی میاں قدیر پراسرار طور پر ہلاک

Last Updated On 05 December,2018 04:40 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھی اور عوامی مسلم لیگ پنجاب کے صدر میاں قدیر پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے اور ان کی لاش کار میں لے جاتے ہوئے تین لڑکے پکڑے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ ہربنس پورہ کے رہائشی میاں قدر رات ساڑھے دس بجے اپنی کار میں بیوی ثمینہ کو لیکر شادی ہال گئے اور وہاں چھوڑ کر واپس چلے گئے۔ رات 1 بجے کے قریب بھائی گیٹ پولیس نے ایک مشتبہ کار کو روکا جس میں میاں قدیر کی لاش برآمد ہوئی، کار میں شہزاد، رحیم اور احسان موجود تھے مذکورہ تینوں لڑکوں نے پہلے میاں قدیر کو اپنا باپ ظاہر کرنے کی کوشش کی پھر کہنے لگے کہ سڑک پر حادثہ ہواہے ہم ہسپتال لے کر جارہے تھے کہ راستے میں دم توڑ گیا جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق میاں قدیر کی موت 2 گھنٹے پہلے ہوچکی تھی۔