پشاور:دارمنگی میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، 6 افراد زخمی

Last Updated On 01 January,2019 10:48 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے علاقے دارمنگی میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے گاڑی الٹ گئی، جس سے گاڑی میں سوار نوجوان اور پانچ خواتین زخمی ہو گئیں۔ دو خواتین گولیاں لگنے اور تین گاڑی الٹنے سے زخمی ہوئیں جبکہ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔