گجرات: ممانی کے ہاتھوں ڈیڑھ سال کا بچہ قتل

Last Updated On 09 January,2019 06:33 pm

گجرات: (دنیا نیوز) ملزمہ نے ساس اور نند کے رویے اور اپنے بیٹے سے زیادہ خوبصورت ہونے کے حسد پر بچہ قتل کیا۔

ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گجرات کے قریب ڈنگہ میں انتیس دسمبر کو ڈیڑھ ماہ کے بچے کو سوتے میں اغوا کر لیا گیا، ممانی نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا جبکہ لاش کو صندوق میں بند کر کے گھر میں ہی چھپا دیا گیا۔

پولیس نے تفتیش کے دوران ممانی کو گرفتار کر لیا، ملزمہ نے قتل کا اعتراف کر لیا۔