کراچی: چوبیس گھنٹوں کے دوران 51 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

Last Updated On 15 January,2019 03:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس کی بڑی کارروائی، چوبیس گھنٹوں کے دوران 51 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ زیرحراست ملزمان میں دو مفرور بھی شامل ہیں۔

کراچی میں ایسٹ زون پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مختلف وارداتوں میں ملوث اکاون ملزمان کر گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سےغیر قانونی اسلحہ، سولہ پستول، چون سو گرام چرس، دس موبائل فونز اور دس گاڑیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ گرفتاریوں کے دوران پولیس اور ملزمان میں مقابلہ بھی ہوا جس کے بعد تین جرائم پیشہ افراد زخمی میں بھی زیر حراست لئے گئے۔