پاکپتن: دو گروپوں میں فائرنگ سے سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاںبحق

Last Updated On 21 January,2019 09:11 pm

پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن ضلع کچہری میں دو گروپوں میں فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

دونوں بھائی قتل کے مقدمے میں پیشی پر پاکپتن ضلع کچہری آئے ہوئے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر وکیل کا منشی بھی جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والے بھائی ابراہیم اور افراہیم قتل، ڈکیتی رہزنی اور بھتے کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ پولیس نے علاقے کو سیل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔