گھوٹکی کے قریب میرپورماتھیلو میں کھیتوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

Last Updated On 25 January,2019 11:07 am

گھوٹکی: (دنیا نیوز) میرپور ماتھیلو کے گاؤں صوفی رحمت کے قریب کھیتوں سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔

گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو قومی شاہراہ کے قریب 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ لاشوں کے اوپر ان کے نام ولدیت کی پرچیاں بھی رکھی گئی ہیں جن کے مطابق ان کی شناخت ابوبکر، عبدالمالک، یاسر کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق پاکپتن، کرم ایجنسی، حافظ آباد سے بتایا جا رہا ہے۔

لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔