ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق

Last Updated On 29 January,2019 12:04 pm

ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے گلی قریشاں والی میں موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار محمد کامران شہید ہوگئے، لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

گلی قریشاں والی میں 2 ملزمان سی ٹی ڈی اہلکار محمد کامران کو شہید کر کے فرار ہوگئے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات شروع کردی ہے، موٹرسائیکل سواروں کی تلاش جاری ہے، شہید محمد کامران کی لاش ڈسرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔