فیروزوالا: سکول میں شادی کی تقریب کے دوران شدید ہوائی فائرنگ

Last Updated On 31 January,2019 10:30 pm

فیروز والا: (دنیا نیوز) فیروز والا نیو چوہان گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول میں بااثر زمیندار کے دو بیٹوں کی شادی کی تقریب کی وجہ سے بچیوں کو چھٹی دے دی گئی۔ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کر کے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں گئیں۔

فیروز والا کالا خطائی روڈ نیو چوہان گاؤں میں بااثر زمیندار کے دو بیٹوں کی شادی کی تقریب کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول میں بچیوں کو چھٹی دے دی گئی۔

سکول ایڈمنسٹریٹر نے بااثر وڈیرے کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے محکمہ ایجوکیشن کو درخواست دے دی لیکن ضلع انتظامیہ ڈی سی شیخوپورہ کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہ آئی اور بااثر زمیندار نے سکول میں شادی کی تقریب جاری رکھی جس میں دولہے کے دوستوں نے شدید ہوائی فائرنگ کرتے قانون کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں۔

علاقہ گولیوں کی تھرتھراہٹ سے گونجتا رہا اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔