پاکستان اور برطانیہ کا مشترکہ آپریشن، بچوں سے جنسی زیادتی کا مجرم گرفتار

Last Updated On 01 February,2019 11:27 pm

سانگلہ ہل: (دنیا نیوز) برطانیہ میں تین بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم پنجاب کے شہر سانگلہ ہل سے گرفتار کر لیا گیا۔ چودھری اخلاق حسین کو برطانیہ میں 19 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

پاکستان اور برطانیہ کا سانگلہ میں مشترکہ آپریشن، بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں سزا یافتہ مجرم اخلاق حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق چودھری اخلاق حسین کو برطانوی عدالت 19 سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔

اخلاق حسین کو دو بچوں کیساتھ جنسی زیادتی جبکہ ایک کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے جرم میں سزا دی گئی۔ عدالت میں ٹرائل کے دوران اخلاق حسین برطانیہ سے فرار ہو کر پاکستان آ گیا تھا۔ گرفتاری کے لیے 2017ء سے حکومت پاکستان کیساتھ رابطے میں تھے۔