فیروزوالہ: لڑکی سے چھیڑ چھاڑ پر نوجوان کی پٹائی

Last Updated On 01 February,2019 07:45 pm

فیروزوالہ : (دنیا نیوز) فیروزوالہ میں نوجوان کو چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی، شہریوں اور لڑکی کی ماں نے خوب درگت بنائی۔

فیروزوالہ کے علاقہ امامیہ کالونی میں اوباش عاطف نے راہ چلتی لڑکی سے چھیڑ خانی کی تو شہریوں نے اسے دبوچ لیا اورخوب درگت بنائی۔

اس موقع پر لڑکی کی ماں نے بھی نوجوان کی خوب چھترول کی، اوباش معافی مانگتا رہا، بعدازں خاتون کے کہنے پر شہریوں نے اسے چھوڑ دیا۔