کراچی: با اثر افراد کی فائرنگ سے ریسٹورنٹ کا مینجر زخمی

Last Updated On 06 February,2019 08:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب ریسٹورنٹ پر با اثر سیاسی خاندان کے افراد نے معمولی تکرار پر فائرنگ کر کے ریسٹورنٹ کے مینجر کو زخمی کر دیا۔ ملزمان ریسٹورنٹ میں ہی گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

ملیر کینٹ کے قریب ریسٹورنٹ پر کھانا کھانے آئے سندھ کے بااثر سیاسی خاندان کے افراد نے کھانا تاخیر سے لانے پر پستول نکالا اور مینیجر پر فائرنگ کر ڈالی۔ جس سے چہرے پر گولی لگنے سے بشیر نامی مینیجر زخمی ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ہوٹل میں موجود ملازمین کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔