خیرپور: رمشا قتل کیس کا مرکزی ملزم ذوالفقار وسان گرفتار

Last Updated On 06 February,2019 08:14 pm

خیرپور: (دنیا نیوز) خیرپور میں رمشا وسان قتل کیس میں مرکزی ملزم ذوالفقار وسان کو گرفتار کرلیا، پولیس نے مقدمے میں نامزد چاروں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

خیرپور پولیس نے رمشا وسان قتل کیس کے مرکزی ملزم ذلفقار وسان اور اس کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذوالفقار وسان نے 5 روز قبل خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی میں کاروکاری کے الزام پر 13 سال کی رمشا کو اغوا کرنے کے بعد بیدردی سے قتل کیا تھا۔

ملزم نے رمشا کو 9 گولیاں ماری تھیں، ملزم اس سے قبل بھی 20 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، ذوالفقار وسان پر ضلع بھر کے تھانوں میں دہشت گردی اغوا برائے تاوان قتل ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں۔