اسلام آباد: میاں بیوی کی انوکھی لڑائی، منشیات بیچنے کے ایک دوسرے کے راز کھول دئیے

Last Updated On 17 February,2019 01:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں میاں بیوی کی انوکھی لڑائی، تھانے پہنچ کر ایک دوسرے کے سارے راز کھول دئیے۔ دونوں ہی اشتہاری اورمنشیات فروش نکلے۔

میاں بیوی کی انوکھی لڑائی، تھانے پہنچ کر ایک دوسرے کے کھول دئیے۔ سنسنی خیزانکشافات کے دوران دونوں ہی اشتہاری اور منشیات فروش نکلے، ملک کے مختلف شہروں میں 100 سے زائد مقدمات میں مطلوب ہیں۔

شیخ روف اوربیوی صوفیہ صدیقی کے درمیان اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں لڑائی ہوئی تو صوفیہ نے شوہر کی گاڑی ڈنڈے مار کر توڑ دی۔ شوہر بھی طیش میں آیا اور بیوی کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں کو تھانے پہنچایا تو پتا چلا کہ میاں بیوی کے خلاف پہلے ہی منشیات کے دو مقدمات درج ہیں۔

دوران تفتیش صوفیہ نے انکشاف کیا کہ شیخ روف میرے ساتھ جعلی نکاح نامہ بنا کر وارداتیں کرتا تھا۔ دونوں ملزمان کے خلاف کراچی میں 50، لاہور میں 15 جبکہ اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں 35 سے زائد مقدمات درج ہیں۔