وہاڑی: یونیورسٹی کینٹین سے مضر صحت کھانا کھانے سے 50 طالبات کی حالت غیر

Last Updated On 05 March,2019 03:48 pm

وہاڑی: (دنیا نیوز) یونیورسٹی آف ایجوکیشن وہاڑی کیمپس کی کینٹین سے مبینہ مضر صحت کھانا کھانے والی 50 طالبات کی حالت غیر ہو گئی، ریسکیو ٹیم نے متاثرہ طالبات کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

یونیورسٹی آف ایجوکیشن وہاڑی کیمپس کی 50 طالبات رات کا کھانا کھانے کے بعد مبینہ طور پر فوڈ پوائزننگ کا شکار، پیٹ درد اور قے سے طالبات کی حالت غیر ہو گئی۔ ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملنے پر 50 طالبات کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے.

موقع پر موجود یونیورسٹی کے پروفیسر خلیل کا کہنا ہے کہ تمام طالبات نے یونیورسٹی کی کینٹین سے ہی کھانا کھایا اور کھانے میں بروسٹ اور دہی تھا جسے کھانے کے بعد بچیوں کی حالت خراب ہوئی اس واقعہ کی تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.