پنجاب اسمبلی، پاک فوج کوخراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور

Last Updated On 27 February,2019 02:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی، قرار داد میں کہا گیا ہےکہ پاک فوج نے بھارتی طیارے گرا کر قوم کا سر فخرسے بلند کر دیا۔

بھارتی طیارے گرانے کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی طیاروں کو پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر گرایا گیا جس سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ۔

اراکین پنجاب اسمبلی کی جانب سے قرارداد میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اب ہوش کے ناخن لےاور عالمی برادری سے کہا گیا ہے کہ بھارت کو جنگی جنون سے باز رکھا جائے۔ قرار داد حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر اکثریت رائے سے منظور کرلی گئی۔