صحافیوں کا مدرسہ جامعہ الصابر کا دورہ، 650 سے زائد طلبہ زیر تعلیم

Last Updated On 23 February,2019 03:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے میڈیا نمائندگان کو مدرسہ جامعہ الصابر اور جامعہ مسجد سبحان اللہ کا دورہ کرایا گیا، مدرسے میں 650 طلبہ زیرتعلیم ہیں۔

ڈی سی بہاولپور شوزب سعید نے میڈیا نمائندگان کو مدرسہ الصابر اور جامعہ مسجد سبحان اللہ کا دورہ کرایا اور بریفنگ دی۔ ڈی سی بہاولپور نے بتایا کہ مدرسے میں 650 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں جبکہ 150 سے زائد اساتذہ اور سٹاف یہاں رہائش پذیر ہے، زیر تعلیم طلبہ کی رہائش بھی مدرسے میں ہی ہے، ادارے میں صرف درس و تدریس ہوتی ہے جسے کالج یا یونیورسٹی سے تشبیہ دی جاسکتی ہے۔

شوزب سعید نے بتایا جامعہ ٹریننگ یا کسی بھی طرح کی تربیت کے حوالے سے کوئی سہولت موجود نہیں، جامعہ میں مسجد کھیل کا میدان اور کچن ہے۔