پتوکی مویشی میلہ، خوبصورت بھینسوں کی کیٹ واک نے سماں باندھ دیا

Last Updated On 21 February,2019 03:55 pm

پتوکی: (دنیا نیوز) پتوکی میں اپنی نوعیت کا منفرد چار روزہ بھینس میلہ شروع ہو گیا، خوبصورت بھینسوں کیساتھ دیگر جانوروں کی کیٹ واک نے سماں باندھ دیا۔

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے بلوچستان کے ہم منصب مٹھا خان کاکڑ اور کے پی کے سے محب اللہ خان کے ہمراہ بیفلو میلہ کا افتتاح کیا، 18 مختلف ممالک سے وفود بھی شریک ہوئے۔

بیفلو میلہ میں نیلی راوی، راوی پنج کلیان، ساہیوال اور راوی نسل کی بھینسوں نے کیٹ واک کی تو انکے پیچھے گائے، بیل، گدھے، بکری، بھیڑ، اونٹ نے بھی جلوے دکھائے. بزدار قبیلہ کی ڈانس پارٹی کے خوبصورت رقص نے شائقین کو خوب محظوظ کیا.

صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے لائیو سٹاک کا شعبہ نہایت اہم ہے، دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھا کر ملکی ایکسپورٹ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے.