عبدالعلیم خان اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری

Last Updated On 19 February,2019 03:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے عبدالعلیم خان اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آڈر جاری کر دئیے۔ انکا کہنا ہے کہ اسمبلی کے استحکام کیلئے جدوجہد کرنا میری ذمہ داری ہے، جس کیلئے میں دل و جان سے کوشاں رہوں گا۔

نیب کے ہاتھوں گرفتار دو سابق وزراء کے لیے خوشخبری، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے نیب کی تحویل میں دو اراکین اسمبلی عبدالعلیم خان اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکیش آرڈرز جاری کر دیے ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے قواعد و ضوابط کار پنجاب اسمبلی بابت 1997 کے قاعدہ اے 79 کے تحت نیب کی تحویل میں دونوں اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آڈرز 20 فروری 2019 سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جاری کیے ہیں۔

چوہدری پرویز الہی نے چیئرمین نیب کو تحریری آرڈرز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں اراکین کو 20 فروری کو صبح 9 بجے اسمبلی چیمبرز میں پیش کیا جائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ بطور سپیکر اسمبلی کے استحکام کیلئے جدوجہد کرنا میری ذمہ داری ہے، جس کیلئے دل و جان سے کوشاں رہوں گا۔