عبدالعلیم خان کے اثاثے ایک سال میں دگنا ہوگئے، 41 کروڑ کا اضافہ

Last Updated On 07 February,2019 07:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عبدالعلیم خان کے الیکشن کمیشن میں جمع اثاثوں کی حیران کن تفصیلات دنیا نیوز نے حاصل کرلیں، پی ٹی آئی رہنما کے اثاثے ایک سال کے دوران دگنا ہوگئے۔

الیکشن کمیشن دستاویز کے مطابق، 30 جون 2017ء تک علیم خان کے اثاثوں کی مالیت 46 کروڑ 9 لاکھ 19 ہزار روپے تھی، 30 جون 2018ء کو علیم خان کے اثاثوں کی مالیت 87 کروڑ 16 لاکھ 30 ہزار روپے ہوگئی، پی ٹی آئی رہنما کے اثاثوں میں صرف ایک سال کے دوران 41 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

دستاویز کے مطابق، علیم خان نے بیرون ملک کاروبار کی مالیت صرف 81 لاکھ 38 ہزار 500 روپے ظاہر کی، انہوں نے 2017ء میں اپنی آمدن 85 لاکھ 88 ہزار روپے ظاہر کی جبکہ 42 لاکھ 40 ہزار روپے انکم ٹیکس بھی ادا کیا۔
 

Advertisement