کراچی: 10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، تشدد زدہ لاش گھر سے برآمد

Last Updated On 05 March,2019 03:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے بن قاسم ریلوے کالونی میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، اس کی تشدد زدہ لاش گھر کی تیسری منزل پر پانی کے ٹینک سے ملی۔ متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

جناح ہسپتال میں ہونے والے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق خدیجہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، گلے میں دوپٹہ باندھ کر مارا گیا جبکہ ہاتھ اور پاؤں بھی باندھےگئے۔

اہلخانہ کے مطابق بچی شام سے لاپتہ تھی، ان کی کسی سے دشمنی نہیں۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے اعلیٰ حکام قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں۔

 

Advertisement